انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوبہترتربیتی ادارہ بنانے کیلئے تمام انتظامی امورکاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

انیستھیزیاٹیکنالوجسٹس کوہرڈی ایچ کیومیں تعینات کیاجائے گا،صوبائی سیکرٹری ہرڈی ایچ کیوکے ڈاکٹرزکی کارکردگی خودمانیٹرکریں

بدھ 4 دسمبر 2019 17:15

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوبہترتربیتی ادارہ بنانے کیلئے تمام انتظامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان کوانیستھیزیاٹیکنالوجسٹ کے روزانہ کی بنیادپرواک ان انٹرویوکرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیرصحت نے یہ ہدایات محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اس موقع پرصوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشید ودیگرافسران موجودتھے۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب بھرکے تمام ڈی ایچ کیوزمیں ڈاکٹرز، سپیشلسٹس اورپیرامیڈیکل سٹاف کی تفصیلات کاجائزہ لیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مریضوں کیلئے آسانی پیداکرنے کیلئے ہرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزمیں انیستھیزیاڈیپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہرانیستھیزیاڈیپارٹمنٹ میں چھ میڈیکل افسران، تین ٹیکنالوجسٹس اورتین انیستھیٹکس تعینات ہوںگے۔ انیستھیزیاٹیکنالوجسٹس کوہرڈی ایچ کیومیں تعینات کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام ڈی ایچ کیوزمیں بستروں کی تعدادکے لحاظ سے ڈاکٹرزکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ صوبائی سیکرٹری ہرڈی ایچ کیوکے ڈاکٹرزکی کارکردگی خودمانیٹرکریں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ننکانہ میں ہیپاٹائٹس کے تدارک کیلئے ماسٹرپلان کابھی جائزہ لیا۔

صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے صوبائی وزیرصحت کوضلع ننکانہ میں ہیپاٹائٹس بیماری میں مبتلامریضوں کے اعدادوشماراورعلاج معالجہ کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوڈاکٹرزکی تربیت کابہترین ادارہ بنایاجائے گا اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوبہترتربیتی ادارہ بنانے کیلئے تمام انتظامی امورکاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے کہاکہ تمام ڈی ایچ کیوزمیں انیستھیزیاڈیپارٹمنٹ کے فعال ہونے کے بعدآنے والے مریضوں کوریلیف حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :