ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے،

سرنجوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی، خون کے محفوظ انتقال کو یقینی بنایا جارہا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعرات 5 دسمبر 2019 13:57

ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سرنجوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی اور خون کے محفوظ انتقال کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس بیماری سے بچائو کے لئے سرنجوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی کے ساتھ ساتھ خون کے محفوظ انتقال کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے خاتمہ کے لئے قومی لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد سرنجوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی اور خون کے محفوظ انتقال کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اس مرض کو پھیلنے سے روکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ انجکشن کے تحفظ کے حوالے سے بھی ایک خصوصی منصوبہ بھی وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو انجکشن کے محفوظ استعمال کے حوالے سے قواعد و ضوابط وضع کرنے کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سرنجوں کے دوبارہ استعمال میں کمی کے لئے آئندہ سال سے سرنجوں کے خودکار ضیاع کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :