بختاور بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری کا ٹنڈوالہیار کا دورہ ،غلام قادرمری نے استقبال کیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:51

بختاور بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری کا ٹنڈوالہیار کا دورہ ،غلام ..
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹیاں بختاور بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری اچانک ٹنڈوالہ یار کے قریب گوٹھ دریا خان مری میں بنا کسی سیکیورٹی کے نجی دورے پرپہنچی جہاں سابق صدر آصف علی زرداری کی دونوں بیٹیوں کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رئیس غلام قادر مری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اجرک کے تحفے پیش کئے بعد میں انہوں نے رئیس غلام قادر مری کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی اس موقع پر میڈیا کوریج کرنے کے لئے صحافیوں کو دور رکھا گیا جبکہ ان کی سیکیورٹی کے لئے گوٹھ دریا خان کے چاروں اعتراف میں سیکیورٹی سخت کی گئی تھی جبکہ آصف علی زرداری کی دونوں بیٹیوں کی آمد کے موقع پر افسران میں کھلبلی مچی ہوئی تھی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری کی دونوں بیٹیوں نے گوٹھ دریا خان مری میں تعمیر ہونے والے آصفہ بھٹو ہائوس کا جائزہ بھی لیا آصفہ بھٹو اور بختار بھٹو زرداری کی گوٹھ دریا خان مری میں آمد کی اطلاع پر پی پی پی کے درجنوں کارکنان و زمینداران ان سے ملاقات کے لئے پہنچے مگر انہیں بھی ملاقات کا موقع نامل سکاجس پر کئی پی پی پی کے کارکنان و زمیدار مایوس رہے اور کئی کارکنان اپنا اثر رسوخ دکھاتے ہوئے زبردستی اندر تک داخل ہوگئے جہاں اندر داخل ہونے والے کارکنوں وز میداران نے آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری کو دیکھتے ہی پی پی پی اور آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگائے جبکہ رئیس غلام قادر مری کی جانب سے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا اور بکروں کے صدقے میں زبح کئے گئے بکروں کا گوشت غریبوں میں تقسیم کیا گیا معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی دونوں بیٹیوں نے گوٹھ دریا خان مری میں دو سے تین گھنٹے تک قیام کیا اور مختلف مری برادریوں کے معززین سے ملاقات کی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی دونوں صاحبزادی نواب شاہ سے بائی روڈ بنا سیکیورٹی کے ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ دریا خان پہنچی تھی اور وہ واپس بائی روڈ نواب شاہ روانہ ہوگئی ۔