لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ بچے حسنین کا جناح اسپتال میں علاج جاری ہے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل
جن چھ کتوں نے بچے کو کاٹا وہ گائو ں کے پالتو کتے تھے ،ہر جگہ ریبیز کی وجہ سے ہلاکتیں نہیں ہورہیں، سندھ اسمبلی میں جواب
جمعرات 5 دسمبر 2019 23:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کتوں کو اینٹی ریبیز لگائی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رابستان خان نے سرجانی ٹاون کے کئی سیکٹرز میں پینے کے پانی میں سیوریج کے شامل ہونے پر توجہ دلا نوٹس پیش کیا اور کہا کہ ابترصورتحال کی وجہ سے میرے حلقے کے عوام پریشان ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری محکمہ بلدیات سلیم بلوچ نے کہا کہ ایم پی اے صاحب متاثرہ علاقے کے سوریج نظام کی فزیبلیٹی بنائیں معاملے کو حل کرینگے۔ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر سیما ضیانے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ سے متعلق توجہ دلا نوٹس میں کہا کہ کمیشن کے سربراہ کا تعلق محکمہ صحت سے ہونا ضروری ہے ایسا نہ کرکے حکومت نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے نو ارکان ہیں جنہیں تین سال کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔وزیر صحت اور محکمہ کا سیکریٹری کمیشن کا ممبر ہوتا ہے۔باقی ارکان صحت کے اداروں اور تنظیموں سے لئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کے سربراہ کا تقرر میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔سربراہ کا تقرر خفیہ رائے شماری کے زریعے ہوتا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن خودمختار باڈی ہے اس میں کسی کی مداخلت نہیں ہوتی۔رکن اسمبلی شبیر قریشی نے لیبر اسکوائر سمیت سائٹ ٹاون کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل پر توجہ دلاونوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کی ابتری سے شہری۔اذیت کاشکارہیں ،پراناگولیمار جہان آباد میں بھی سیوریج کا عذاب ہے۔ پارلیمانی سکریٹری بلدیات سلیم بلوچ نے کہا کہ لیبر اسکوائر کا علاقہ محکمہ محنت کیزیرانتظام ہے ،نکاسی آب کے مسائل سنگین ہیں جنہیں حل کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.