فرانس بھر میں ہڑتال، زندگی مفلوج

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:25

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) فرانس بھر میں ٹرانسپورٹ ورکرز، اساتذہ اور دیگر ملازمت پیشہ افراد ہڑتال کے باعث معمولات زند گی مفلوج ہوکر ر ہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کیمطابق ہڑتال کے باعث فرانس میں 90 فیصد تیز رفتار ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ پیرس میٹرو کا زیادہ تر حصہ بند کر دیا گیا ہے۔ سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، ایئر فرانس کی 30 فیصد ملکی اور 15 فیصد بین الاقوامی پروازیں بھی اس ہڑتال سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ ملک گیر ہڑتال صدر ایمانویل ماکروں کی جانب سے پینشن اصلاحات کے خلاف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :