ایوان صدر کل عوام کے لئے کھلا ہوگا،

داخلے کے اوقات صبح 11 بجے سے سہہ پہر اڑھائی بجے ہوں گی

جمعہ 6 دسمبر 2019 11:28

ایوان صدر کل عوام کے لئے کھلا ہوگا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) ایوان صدر کل ہفتہ کو عوام کے لئے کھلا ہو گا۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر میں عوام کے داخلے کے اوقات صبح 11 بجے سے سہہ پہر اڑھائی بجے ہوں گے۔

(جاری ہے)

شہریوں کو موبائل اور بیگ ایوان صدر میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کوریج کے لئے آنے والے صحافی اور کیمرہ مین اپنا میڈیا کارڈ اور شناختی کارڈ ہمراہ لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :