عالمی ڈیجیٹل کرنسی کیلئے فیس بک کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالی تو امریکی ٹیکنالوجی پر چین کو غیرمتوقع فائدہ حاصل ہوگا.مارک زکر برگ
لیبرا منی لانڈرنگ کی گنجائش فراہم کرسکتی ہے اور ڈالر کی بالادستی کو متاثر کرسکتی ہے . فیس بک کے بانی کانگریس کمیٹی کے سامنے اعتراف
میاں محمد ندیم ہفتہ 7 دسمبر 2019 11:24
(جاری ہے)
مارک زکر برگ نے ریگیولیٹرز اور سیاست دانوں کے خدشات کو تسلیم کیا کہ لیبرا منی لانڈرنگ کی گنجائش فراہم کرسکتی ہے اور ڈالر کی بالادستی کو متاثر کرسکتی ہے تاہم انہوں نے تاکید کی کہ اس اسکیم کو منسوخ کرنا امریکی سیاسی اور مالیاتی قیادت کے لئے بدتر ہوگا‘انہوں نے کہا کہ چین آنے والے مہینوں میں اسی طرح کے آئیڈیا کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے‘لیبرا زیادہ تر ڈالرز کی مدد کرے گا اور مجھے یقین ہے کہ اس سے پوری دنیا میں امریکا کی مالیاتی قیادت اور ہماری جمہوری اقدار اور نگرانی میں توسیع ہوگی. ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے منصوبوں کو اس وقت تک روک سکتے ہیں جب تک کانگریس کو کرپٹو کرنسیوں کو منظم کرنے کے بارے میں قانون سازی کرنے کا موقع نہیں مل جاتا ہے تومارک زکر برگ نے کہا کہ کانگریس ریگولیٹرز کے اوپر نمایاں نگرانی کی مشق کررہی ہے،لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہونے کے لئے یہ ایک مناسب طریقہ کار ہے ایک سال قبل اینالائٹکل کیمبرج اسکینڈل کے تناظر میں پیش ہونے کے بعد مارک زکر برگ پہلی بار ایوان کی فنانشل سروسز کمٹی کے سامنے گواہی دے رہے تھے. سماعت میں فیس بک کو اب تک سامنا کرنے والے متعدد سیاسی تنازعات کے ساتھ ساتھ سیاسی کنسلٹنسی اینالائٹیکا پر بھی بات ہوئی، جس نے فیس بک سے غیرقانونی طور پر حاصل کیے گئے ڈیٹا سے رائے دہندگان کو ہدف بنایا تھا. غلط سیاسی تشہیر کی اجازت دینے والی نئی پالیسی، یہ الزام کہ فیس بک ویکسین کے خلاف لوگوں کی رائے کو دبا دیتی ہے اور امتیازی سلوک کی اجازت دینے کے الزامات اور یہ کہ فیس بک بہت زیادہ طاقتور ہوچکا ہے،کے حوالے سے مارک زکربرگ نے خدشات کے خلاف کمپنی کا دفاع کیا. کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین میکسن واٹرس نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ منفعت بخش ہوگا اگر فیس بک لیبرا منصوبے پر مزید پیشرفت سے پہلے اپنی موجودہ خامیوں اور ناکامیوں پر غور کرنے پر توجہ مرکوز کرے‘تاہم مارک زکربرگ نے لیبرا کے کام کرنے کے منظورشدہ طریقے کو تبدیل کرنے کے لئے دباﺅکے سامنے جھکنے سے انکار کردیا. انہوں نے کہا کہ فیس بک لیبرا کے پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل والٹ شروع کرنے والی دیگر کمپنیوں پر قواعد وضوابط کو نافذ نہیں کرے گیانہوں نے کہا کہ ان خدشات کے باوجود کہ اس سے امریکی قواعدوضوابط کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے، لیبرا ایسوسی ایشن سوئٹزرلینڈ میں قائم ہوگی. تاہم اصل کرنسیوں کی باسکٹ سے صرف ڈالرپرتبادلے کے لئے دباﺅ کے بعد ایک رعایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ مکمل طور پر مناسب ہوگا اگر ریگیولیٹرزاس بات پر اصرار کریں کہ باسکٹ میں اصولی کرنسی ڈالر ہی ہونی چاہئے. انہوں نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈیٹا کی رازداری کے بارے میں ارکان کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش بھی کی،جس کے تحت کمپنی عوامی کمپنیوں کے مالیاتی آڈٹ کے تابع ہونے کے طریقے سے ڈیٹا آڈٹ کرے گی. فیس بک کے چیف ایگزیکٹو اس بات پر زور دینے کے خواہاں تھے کہ فیس بک اس منصوبے کی واحد ذمہ دار نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ 21 مختلف کمپنیوں کی لیبرا ایسوسی ایشن اس پر عمل درآمد کا چارج سنبھالے گی انہوں نے مزید کہا کہ اگر شراکت داروں نے ایسی سمت اختیار کی جس کے ساتھ کمپنی متفق نہیں تو فیس بک اس سے باہر نکل سکتی ہے تاہم ابھی تو فیس بک واحد مالیاتی مددگار ہے،اور کمپنی کے کچھ شراکت داروں نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ اگر اب سوشل میڈیا کمپنی باہر نکلی تو منصوبہ ختم ہوجائے گا. مارک زکر برگ نے اعتراف کیا کہ حالیہ مہنیوں میں کمپنی کو جس چھان بین کا سامنا کرنا پڑا اس کے پیش نظر منصوبے کی ابتدائی قیادت مثالی نہیں تھی ہمیں گزشتہ کچھ برس میں بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑا،مجھے یقین ہے کہ بہت سارے لوگ موجود ہیں جو چاہتے ہیں کہ آپ کوئی بھی تھے لیکن فیس بک کو آگے بڑھنا چاہئے.
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.