شاہ سلمان کی سیکورٹی اداروں کو امریکا کے ساتھ تعاون کی ہدایات

فائرنگ کرنے والا شخص کسی طور بھی سعودی عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا،بیان

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:19

شاہ سلمان کی سیکورٹی اداروں کو امریکا کے ساتھ تعاون کی ہدایات
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی نیول بیس پر فائرنگ کے واقعے کو وحشیانہ عمل قرار دیاہے اورکہاہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص کسی طور بھی سعودی عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں شاہ سلمان نے کہاکہ سعودی عرب اس موقع پر امریکا کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی سیکورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں کہ وہ اس افسوس ناک واقعے کی وجوہات جاننے میں مددگار معلومات تک پہنچنے کے واسطے متعلقہ امریکی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔