ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی موبائل فون استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ کی تردید

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:38

ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی موبائل فون استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ کی تردید
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اب بھی کال کرنے کے لئے ذاتی موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی ٹویٹ میںکہا وہ کسی بھی طرح کے ذاتی موبائل فون کا نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے جاری اور منظورشدہ فون کا ہی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے سی این این کی یہ رپورٹ بالکل غلط ہے کہ سکیورٹی انتباہ کے باوجود میں اب بھی ذاتی موبائل فون استعمال کر رہا ہوں۔