خواتین کی متحرک شراکت کے بغیر ترقی کے اہداف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا، شفقت محمود

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:43

خواتین کی متحرک شراکت کے بغیر ترقی کے اہداف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا، ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم ، فنی تربیت اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا کہ خواتین کی متحرک شراکت کے بغیر ترقی کے اہداف کو حاصل نہیں کیا جاسکتا، انہیں بتایا گیا ہے کہ کامیاب انجینئرز میں 40 فیصد خواتین انجینئرز شامل ہیں، حکومت انجینئرز کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے پر عزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کے 28 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم، فنی تربیت اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود جلسہ تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی تھے جبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تقریب کی صدارت کی۔جامعہ سے فارغ التحصیل طلباء میں 2133 گریجویٹس اور 843 ماسٹرزشامل تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اس موقع پر 13 طلباء کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جبکہ نمایاں پوزشن حاصل کرنے والے 27 طلباء کو طلائی تمغے دیئے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم، فنی تربیت اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت انجینئرز کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ کامیاب ہونے والے انجینیئرز میں 40 فیصد لڑکیاں ہے۔

انہوں نے خواتین انجینئرز سے کہا کہ وہ اپنے خوابوں کے تعیبر کے لئے جذبہ سے کام کریں، خواتین کی متحرک شراکت کے بغیر ترقی کے اہداف کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ایمورٹ کم ہوا ہے جبکہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری عالمی اداروں نے بھی تسلیم کی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ فارغ التحصیل طلباء کو این ای ڈی سے ڈگری حاصل کرنے پر فخر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ این ای ڈی ملکی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں چینی زبان کی تعلیم لازمی ہے جو مستقبل میں انجینئرز کے لئے سود مند ہوگا۔ چیئرمین پاکستان انجینئیرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی نے تقریب میں بطوراعزاری مہمان کی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :