فاطمہ سہیل سابق شوہر کیخلاف ایک بار پھر عدالت پہنچ گئیں
بچے کا ماہانہ خرچ لینے کیلئے محسن عباس کیخلاف درخواست دائر کردی گئی
ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:06
(جاری ہے)
فاطمہ سہیل اور محسن عباس حیدر عدالت میں اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔ فاطمہ سہیل نے عدالت میں بیان دیا کہ میرا شوہر کے ساتھ اب گزارا ممکن نہیں ہے۔
میں شوہر کے ساتھ صلح نہیں کر سکتی۔ فاطمہ سہیل نے عدالت کے سامنے دیئے گئے بیان میں کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے کی پرورش خود کروں گی ۔ میرا بیٹا مجھے جان سے بھی پیارا ہے۔ ماڈل فاطمہ سہیل کے بیان کے بعد عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کر دی جس کے بعد اب ماڈل فاطمہ سہیل اور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کا ازدواجی سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ ۔یاد رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر کے ماڈل نازش کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ فاطمہ سہیل کے حق میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے بھی بیان دیا اور بتایا کہ ہم محسن عباس حیدر کے رویے کے چشم دید گواہ ہیں۔ اداکار و گلوکار محسن عباس حید ر نے اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں محسن عباس حیدر نے درخواست ضمانت دی جسے قبول کیا گیا اور ہر پیشی پر محسن عباس حیدر کی درخواست ضمانت میں توسیع کی گئی۔ جس کے بعد تفتیشی افسر نے محسن عباس حیدر کو قصوروار قرار دے دیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی کو منائی جائے گی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.