Live Updates

اگر وزارت ملی تو واپس لوٹا دوں گا: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

وزارت کی آرزو اور تمنا اسے ہو جس نے کبھی وزارت دیکھی نہ ہو، اگر وزارت دی بھی جاتی تو شکریہ کے ساتھ واپس لوٹا دیتا: رہنما تحریکِ انصاف و رکن قومی اسمبلی کا ٹویٹر پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 17:42

اگر وزارت ملی تو واپس لوٹا دوں گا: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08دسمبر2019ء) : رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر انہیں کوئی وزارت ملی تو واپس لوٹا دیں گے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "عمران خان کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزارت کی آرزو اور تمنا اسے ہو جس نے کبھی وزارت دیکھی نہ ہو، اگر دی بھی جاتی تو شکریے کے ساتھ واپس لوٹا دیتا"۔

اس پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ "کیا واقعی اگر انہین وزارت ملی تو وہ واپس کردیں گے؟" جس پر انہوں نے جواب دیا "جی"۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ " اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میرے یہ ٹوئٹس میرے کہتان سے دوری ہیں تو وہ جان لے عامرلیاقت اپنے کپتان کا وہ ساتھی ثابت ہوگا جسے کسی شے کی اب کوئی تمنا نہیں،اللہ سے جو مانگا مل گیا، جب تک دم میں دم ہے اپنے کپتان کوتنہا نہیں چھوڑوں گا اور حق بات کہتا رہوں گا، عامر صرف عمران کے ساتھ ہے!"
انہوں نے مزید کہا کہ " عمران خان اس قوم کی امید ہے عمران خان ہم سب کی آواز ہے آج عامر کےمنہ سےحق سچ نکلنے کا سبب عمران خان کی تربیت ہے اللہ میرے کپتان کو ہر بری گھڑی سے محفوظ رکھے اور اسے پاکستان کو درست سمت لے جانے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) عامر ، عمران کا ہے اوراسمبلی میں رہے نہ رہے اسی کارہے گا!"
رہنما تحریکِ انصاف نے ان ہاؤس تبدلی کے حوالے سے چل رہی خبروں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ان ہاؤس تبدیلی کی ایسی تیسی! بات ختم!"۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات