سعودی عرب اور ایران میں حج معاہدے پر دستخط

پیر 9 دسمبر 2019 09:50

ریاض ۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایران کی حج و زیارت تنظیم کے ساتھ نئے حج موسم کے انتظامات سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیئے۔ ایران سے آنے والے حاجیو ں او رسعودی عرب میں پیش کی جانے والی خدمات کی بابت تفصیلات طے کی گئیں۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن سے ایرانی تنظیم برائے حج و زیارت کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا رشیدیان نے ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے ا س سال حج موسم کے لیے ایرانی حاجیو ںکے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔ سعودی عرب ،حرمین شریفین کی سرزمین میں ہر ملک ، ہر قوم ، ہر فرقے اور ہر مسلک کے حاجیوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔