امریکی عدالتی کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے متعلق رپورٹجاری کردی

پیر 9 دسمبر 2019 09:50

واشنگٹن۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) امریکہ میں ڈیموکریٹ کی زیر قیادت کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لئے آئینی بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

پینل کے زیادہ تر ارکان کی جانب سے تحریر کی گئی رپورٹ میں امریکی آئین کے مواخذے کی تاریخ، مقصد اور معنی کی ایک تفصیلی وضاحت پیش کی گئی ہے۔ساتھ ہی اس میں مواخذے کے عمل کے بارے میں قانونی سوالات اور مواخذے کے غلط دعووں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔