ریاض: بجلی کیبل چوری کرنے والوں کا گینگ گرفتار، متعدد پاکستانی بھی شامل
ملزمان نے دوران تفتیش 36 وارداتوں کا اعتراف کر لیا، ملزمان ایک الیکٹرک کمپنی کی تنصیبات پر واردات انجام دیتے تھے
محمد عرفان پیر 9 دسمبر 2019 12:57
(جاری ہے)
جن میں لُوٹے گئے سامان کی مجموعی مالیت پانچ لاکھ ریال سے زائد ہے۔
گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 20 سے 50 برس کے درمیان ہیں۔ یہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے وقفے وقفے سے وارداتیں انجام دیا کرتے تھے۔ ملزمان اتنے ہوشیار تھے کہ چوری کی گئی کیبلز اور دیگر برقی آلات ریاض کے ایک مضافاتی علاقے میں بنے فارم ہاؤس میں رکھ دیتے، اور کچھ عرصہ بعد انہیں فروخت کر کے پیسے بٹور لیتے۔ التویجری کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جس سے امکان ہے کہ مزید وارداتوں میں ان کے ملوث ہونے کا پتا چل جائے گا۔ ملزمان کو استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ان سے تفصیلی تفتیش کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے عدالت میں پیش کر دے گا۔ کرنل شاکر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ کوئی بھی جُرم کرنے والا زیادہ دیر تک پولیس کے شکنجے سے بچ کر نہیں رہ سکتا۔ اُسے بالآخر اپنے انجام سے دوچار ہونا ہی پڑتا ہے۔ پولیس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور انہیں تحفظ کا احساس دلانا ہے۔ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ سعودی مملکت میں امن قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمیوں والے افراد کی اطلاع پولیس کو فوری طور پر دیں باقی تفتیش کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.