دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 10 دسمبر 2019 13:10

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد19100 کیوسک اور اخرج 33300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد8800 کیوسک اور اخراج8800 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد13100 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد9800 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد61600 کیوسک اور اخراج 54100 کیوسک،چشمہ آمد43500 کیوسک اوراخراج 45000کیوسک، تونسہ آمد50500 کیوسک اور اخراج39400 کیوسک، پنجند آمد4900 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 42300کیوسک اور اخراج 34100 کیوسک، سکھر آمد26000کیوسک اور اخراج1900 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد8600 کیوسک اور اخراج 3600 کیوسک ریکارد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1477.56 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.402 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1179.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.163 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔