صفائی مہم کے دائرہ کا ر کو شہر کے مضافا تی علاقوں تک بڑ ھا یا جا رہا ہے ،چیف آفیسر میونسپل کار پور یشن

منگل 10 دسمبر 2019 19:06

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدایت پر اوکاڑہ میں جاری خصوصی صفائی مہم کے دائرہ کا ر کو شہر کے ساتھ ساتھ مضافا تی علاقوں تک بڑ ھا یا جا رہا ہے شہر کی مرکزی شاہراہوں ،گنجان آباد علا قوں ،ڈسٹر کٹ کمپلیکس سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے بعد کو ڑا کو شہر سے باہر لے جا کر محفوظ انداز میں تلف کیا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کار پور یشن فدا افتخار میر نے شہر میں مامور صفائی کے عملہ کو چیک کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی زیر نگرانی میونسپل کار پوریشن اپنے محدود وسائل کے باو جود شہر کو صاف ستھرا رکھنے ،گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور کچرا کو شہر سے باہر لے جا کر تلف کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی اس مہم میں شہری بھی تعاون کریں پلاسٹک کے شاپر کے استعمال کو کم سے کم سطح پر لائیں ،گھروں کا کوڑا کرکٹ گٹروں میں بہانے کی بجائے ڈسٹ بین میں ڈالیں تاکہ شہر میں سو ریج سسٹم کو چالو رکھا جا سکے اور صفائی ستھرائی کا عمل بھی متاثر نہ ہو ۔