پاک سری لنکا ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کے موقع پرڈبل روڈ کو دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھا جائیگا

منگل 10 دسمبر 2019 23:17

پاک سری لنکا ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کے موقع پرڈبل روڈ کو دونوں اطراف ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کے دوران پنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں آج بدھ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے موقع پر 15دسمبر تک ڈبل روڈ کو دونوں اطراف صبح سے لیکر شام تا تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھا جائیگا۔سیکیورٹی کے پیش نظر بوقت ضرورت فیض آباد سے 6thروڈ چوک،کڈنی سنٹر یو ٹرن تا فیض آباد تک،9thایونیو تا ڈبل روڈ ٹرن روڈ ،غوثیہ چوک تا شمس آباد ٹرن مری روڈ،ایکسپریس وے فیض آباد لُوپ جانب راولپنڈی اور سلپ ٹرن جانب راولپنڈی کو بند کیا جائے گا۔

بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر ٹریفک پولیس راولپنڈی کے کل 231افسران و اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈ ی محمد بن اشرف نے ٹریفک پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد راول ڈیم کی طرف سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کوایکسپریس وے سلپ ٹرن نزد فیض آباد سے ایکسپریس وے پر ڈائیورٹ کیا جائیگا جہاں سے یہ ٹریفک ڈہوک کالا خان ،کھنہ اور کرال استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی میںداخل ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کڈنی سنٹر کے سامنے بنائے گئے یوٹرن سے مخالف سمت روڈ پر ڈال کر اسلام آباد بھیجا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہIJPاور 9thایونیو چوک سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک ڈبل روڈ کی بجائے پنڈوڑ ہ چونگی کٹاریاں ،کیرج فیکٹری ،پیر ودہائی ، چک مدد اور پیر ودہائی موڑ سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی جبکہ صادق آبادسے اسلام آباد جانیوالی ٹریفک کو غوثیہ چوک سے براستہ فاروق اعظم روڈ،کری روڈ سے بھجوایا جائے گا جبکہ ہارون چوک او رڈہوک کالا خان چوک سے غوثیہ چوک کی جانب داخلہ ممنوع ہو گا انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس لُوپ سے روات کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گاجہاں سے یہ ٹریفک ڈہوک کالا خان ،کھنہ اور کرال استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی میںداخل ہو سکے گی اسی طرح راولپنڈی آنے والی ٹریفک فیض آباد روات سلپ کی بجائیIJPروڈسے پنڈوڑ ہ چونگی کٹاریاں کیرج فیکٹری ،پیر ودہائی ، چک مدد اور پیر ودہائی موڑ سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی سی ٹی او محمدبن اشرف نے کہا کہ شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 051.9272616پر رابطہ کریں۔