دعامنگی کیس ،بازیابی کی رات صدر میں ہوٹل کا کمر ہ بک کرانے کی کوشش کا انکشاف

عینی شاہد کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ پر دعا منگی لکھا ہوا تھا، جب ٹیکسی ڈرائیور کو لڑکی کے اغوا سے متعلق بتایا گیا تو واپس چلا گیا،ذرائع

بدھ 11 دسمبر 2019 17:42

دعامنگی کیس ،بازیابی کی رات صدر میں ہوٹل کا کمر ہ بک کرانے کی کوشش کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) دعا منگی اغوا کیس میں ڈرامائی موڑ آیا ہے، جہاں بازیابی کی رات کو صدر میں مبینہ طور پر دعا منگی کے لئے ہوٹل کا روم بک کرانے کی کوشش کا انکشاف ہواہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ارشاد نامی شخص ٹیکسی میں رات ڈھائی بجے ہوٹل پر آیا اور روم بک کرنے کا کہا جس پر ہوٹل مینیجر نے لڑکی کا شناختی کارڈ مانگا، تو ارشاد نامی شخص نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس لڑکی کا شناختی کارڈ موجود نہیں صرف اے ٹی ایم کارڈ ہے۔عینی شاہد کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ پر دعا منگی لکھا ہوا تھا، جب ٹیکسی ڈرائیور کو لڑکی کے اغوا سے متعلق بتایا گیا تو واپس چلا گیا