ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاآج ایس ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 دسمبر 2019 18:01

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاآج ایس ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے آج ایس ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے آج ایس ڈی پی او \ڈی ایس پی سلیم خٹک کے ہمراہ آج کھلی کچہری لگائی جس میں عوام نے اپنی شکایات پیش کیں جس پر انہوں نے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام بازاروں کا دورہ کرکے انجمن تاجران کے عہدہ داروں کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی جبکہ سیکیورٹی لائٹس لگانے کے لیے کہا ڈی پی او نے گورنمنٹ البیرونی کالج میں انسداد منشیات کے موضوع پر طلباء و طالبات کو لیکچر دے کر ان میں پمفلٹس تقسیم کئے انہوں نے چوا سیدن شاہ،چکوال روڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والی وارداتوں کو روکنے کے لیے مزید نفری دینے کے ساتھ ساتھ گشت کو بڑھانے کے لیے پولیس کو موٹر سائیکل بھی فراہم کئے عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور توقع کی کہ ڈی پی او کی کھلی کچہری سے لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :