لاہور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

فیاض الحسن چوہان پر تشدد افسوسناک ہے ،تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میری کاکردگی سے مطمئن ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 دسمبر 2019 21:16

لاہور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی ،وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ لاہور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی ،فیاض الحسن چوہان پر تشدد افسوسناک ہے ،تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میری کاکردگی سے مطمئن ہیں ۔ بدھ کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے استقبال کیا گیا ۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یاہو جی میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ واقعہ کی رہورٹ بھی طلب کر لی ہے ،زمہ داران کے خلاف کاررروائی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فیاض الحسن چوہان پر تشدد افسوسناک ہے ،پنجاب میں امن و امان کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میری کاکردگی سے مطمئن ہیں ،اراکین کے مسائل سننے پارلیمنٹ میں آیا ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیاکہ شاہد خاقان عباسی نے آپ پر الزامات لگائے ۔ اسد قیصر نے کہاکہ میں نے جو بھی کیا قانون کے مطابق کیا،آئندہ بھی قانون کو مدنظر رکھوں گا۔