ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مئواخذے کی شقیں شائع کردی

بدھ 11 دسمبر 2019 21:59

ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مئواخذے کی شقیں شائع کردی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مئواخذے کی شقیں شائع کردی ہیں جس سے امریکی رہنما پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے رائے شماری اور ان کیخلاف مقدمہ چلانے کے لئے سینیٹ میں راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

باضابطہ آئینی قرارداد میں ٹرمپ پر یوکرائن سے مدد حاصل کرنے کے لئے اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے جب تک کہ وہ اپنے ڈیموکریٹس حریفوں کے حوالے سے تحقیقات کا اعلان کرتے، ان پر مئواخذے کی تحقیقات میں فیڈرل حکام کو مدد سے روکنے کے احکامات جاری کرکے کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا بھی الزام ہے۔

اس کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے بطور صدر اور آئینی حکومت کے نگران اپنے اعتماد کے برعکس انداز میں کام کیا اور قانون و انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیساتھ ساتھ امریکی عوام کو تکلیف پہنچائی۔