لکی مروت میں معروف پشتو شاعر کو قتل کر دیا گیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 15:36

لکی مروت میں معروف پشتو شاعر کو قتل کر دیا گیا
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پشتو کے معروف شاعر افگار بخاری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق افگار بخاری پر نامعلوم افراد نے ان کے حجرے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ افگار بخاری خیبر پختونخوا میں اپنی شاعری کی وجہ سے خاصے مقبول تھے۔