لاہوری لڑکے نے امریکی خاتون سے شادی کرنے کا گرُ بتا دیا

جب میں عبادت کرتا تھا تو رو کر اللہ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے بہتر راستہ دکھا،دیگر لوگوں سے بھی یہی کہوں گا کہ اللہ سے رو رو کر دعائیں مانگیں۔ نئے نویلے جوڑے نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے دل کی کئی باتیں بتا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 دسمبر 2019 15:44

لاہوری لڑکے نے امریکی خاتون سے شادی کرنے کا گرُ بتا دیا
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،12 دسمبر 2019ء) : 46 سالہ امریکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر لاہوری لڑکے سے شادی کر لی،اس موقع پر دونوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طاہر یعنی کے دولہا میاں کاکہنا ہے کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،جنتی خوشیاں اللہ نے مجھے عطا کی ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ سب کو انتی خوشیاں عطا کرے۔

دولہے میاں کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون سے میرا رابطہ ایک ویب سائٹ پر ہوا جس کے بعد دونوں کے درمیان واٹس ایپ پر گفتگو ہوئی۔اس کے بعد بات بڑھتی گئی،دوستی پیار میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔طاہر کا مزید کہنا ہے کہ جب میں عبادت کرتا تھا تو رو کر اللہ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے بہتر راستہ دکھا،جس کے بعد اللہ نے مجھے واقعی بہتر راستہ دکھایا، ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خاتون سے شادی کے بعد مجھے کافی تنقید بھی برداشت کرنی پڑی۔

(جاری ہے)

اہلیہ کی عمر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں،ایسی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئیے۔طاہر نے دیگر لوگوں کو پانچ وقت نماز پڑھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تہجدد میں رو رو کر دعائیں مانگیں پھر رب کی ذات آپ کی مدد کرے گی۔طاہر نے مزید بتایا میں نے ابھی تک اپنی اہلیہ ثمینہ کو ناراض نہیں ہونے دیا۔

طاہر نے کہا جو لوگ بیویوں پر ہاتھ اٹھاتے ہیں وہ نامرد ہیں۔شادی میں برادری کا مسئلہ بنانے والے لوگوں کو طاہر نے مشورہ دیا کہ کیا فائدہ جب برادری میں شادی کر کے لڑکی کو دکھ ملیں؟۔طاہر کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ امریکی خاتون کو اردو نہیں آتی لہذا میں گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد لیتا ہوں۔جبکہ امریکی خاتون کا اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہنا تھا کہ مجھے طاہر کی یہ بات بری لگتی ہے کہ وہ بولتے بہت زیادہ ہیں۔جب کہ ان کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ دل کے بہت اچھے ہیں۔امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ طاہر کے اہلخانہ میرے ساتھ شہزادی کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔نئے نویلے جوڑے نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: