سندھ میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی،90لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گی

جمعرات 12 دسمبر 2019 16:51

سندھ میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی،90لاکھ بچوں کو پولیو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی جس میں 90لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیر صحت عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔کراچی میں 23 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سندھ میں رواں سال پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے متاثرہ 6 بچوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :