الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن جہلم اور سٹی ہاوسنگ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ واحد گوگا اور ان کے گروپ کی طرف سے پی ایم اے کے نو منتخب عہدہ داروں کو مبارکباد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 دسمبر 2019 17:26

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن جہلم اور سٹی ہاوسنگ پراپرٹی ڈیلرز ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن جہلم اور سٹی ہاوسنگ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ واحد گوگا اور ان کے گروپ کی طرف سے پی ایم اے کے نو منتخب عہدہ داروں کو مبارکباد پی ایم اے کے الیکشن میں نو منتخب صدر ڈاکٹر تفسیرحسین گوندل اور جنرل سیکر ٹر ی ڈاکٹر باسط الطاف کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے صدر محمد اسلم چیئر مین راجہ عتیق ، جنرل سیکرٹری وارث شیخ سینئر ممبران عمران کیانی ، عظمت کمال ، میاں جمیل ،اورنگزیب ، ایاز بٹ ، سہیل شاہ اور سر پرست اعلیٰ فوکل پرسن ملک عدنان نے پی ایم اے کے الیکشن 2020-21کامیاب ہونے والے ڈاکٹر تفسیرحسین گوندل ، جنرل سیکر ٹری باسط الطاف سمیت تمام امیدواروں کو شاندار اکامیابی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ڈاکٹر ز کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ارو ہر فورم پر ڈاکٹر ز کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور امید کرتے ہیں وہ تمام ڈاکٹر ز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ڈاکٹر کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے ۔