دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:01

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد19000 کیوسک اور اخرج 28000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8100 کیوسک اور اخراج8100 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد16100 کیوسک اور اخراج29000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد10400 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد46500 کیوسک اور اخراج 40000 کیوسک،چشمہ آمد31600 کیوسک اوراخراج 35000کیوسک، تونسہ آمد46500 کیوسک اور اخراج45900 کیوسک،پنجند آمد4300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 38100کیوسک اور اخراج 34500 کیوسک، سکھر آمد26100کیوسک اور اخراج2000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5900 کیوسک اور اخراج 1500 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1476.37 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.351 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1178.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.071 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔