چین کے ساتھ تجارتی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا، چیئرمین فیڈرل ریزرو

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:08

چین کے ساتھ تجارتی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے سے امریکی معیشت کو ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) امریکی فیڈرل ریزرو بینک کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاملات سمیت تجارتی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا، امریکہ میں بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی نے سنٹرل بینک پر مرکزی شرح سود بڑھانے کے لئے دبائو کم کر دیا ہے تاہم ملک میں افراط زر کی شرح اس کے باوجود مسلسل کم جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جیروم پاول نے پالیسی اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب میںکہا ہے کہ امریکی معشیت میں کوئی ڈھانچہ ساز تبدیلی نہیں لائی گئی تاہم یہ خوش آئند ہے کہ فیڈرل ریزرو بینک کو اب مستحکم لیبر مارکیٹس سے متعلق کوئی تشویش باقی نہیں رہی کیونکہ لیبر مارکیٹس میں بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد ہے اور اس میں کمی کی اتنی ضرورت ابھی محسوس نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاملات سمیت تجارتی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا، چین کے ساتھ تجارتی تنازعہ کو حل کرنا کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ علاقائی آزاد تجارتی معاہدے کی تجدید کے مقابلے میںزیادہ اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :