نیویارک فوریکس مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلہ میں برطانوی پائونڈ کی قدر میں 0.3 فیصد اضافہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:08

نیویارک فوریکس مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلہ میں برطانوی پائونڈ کی قدر ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) عالمی نیویارک فوریکس مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ سٹرلنگ کی امریکی ڈالر کے مقابلے قدر میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں کنزویٹیو پارٹی کو واضح اکثریت مل جانا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف امریکی فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے مرکزی شرح سود گزشتہ پر ہی برقرار رکھنے کے اعلان نے ڈالر کی قدر میں کمی کر دی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ ڈھائی سال کی بلند سطح پر رہی۔

نیویارک فوریکس میں پائوند سٹرلنگ کی شرح تبادلہ اضافہ کے ساتھ 1.3196 ڈالر،یورو کی شرح تبادلہ 1.1129ڈالر اور ڈالر کی شرح تبادلہ کمی کے ساتھ 108.56 ین رہی جو کہ پہلے 108.72 ین پر تھی۔حصص بازاروں میں سعودی سٹاک ایکسچیبج میں سعودی آرامکو کے حصصکی قدر میں10 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 1.88 ٹریلین ڈالر ہوگئی جبکہ آئل کمپنی شیوران کے حصص کی قدر 1.4 فیصد تک گر گئی۔