پاکستان کی سمندری حدود میں بلیک بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کا انکشاف

جمعہ 13 دسمبر 2019 14:31

پاکستان کی سمندری حدود میں بلیک بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان کی سمندری حدود سے پہلی مرتبہ دوزندہ بلیک بلینکٹ آکٹوپس ملے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے پاکستانی ماہی گیروں نے سندھ اور بلوچستان کے قریبی سمندر سے دو زندہ آکٹوپس ملے جنہیں واپس سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماحول کی بقا کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان مشیر محمد معظم نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے قریبی سمندر سے ملنے والے آکٹوپس کی لمبائی1 میٹر کے قریب جبکہ وزن 2 سے ڈھائی کلو کے قریب تھا ایسے بلیک بلینکٹ آکٹوپس بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس اور بحیرہ عرب میں پائے جاتے ہیں، پاکستان کی سمندری حدود میں ان کا ملنا پاکستان کی سمندری حیات میں ایک اضافہ ہے۔

واضع رہے کہ آکٹوپس کا شمار دنیا کے انوکھے گوشت خور جانداروں میں ہوتا ہے، جس کے آٹھ بازو، تین دل اور خون کا رنگ نیلا ہوتا ہے، جبکہ چھوٹی مچھلیاں، جھینگے اور گھونگوں کے علاوہ بعض اقسام کی جیلی فش بھی اس کی خوراک کا حصہ ہیں،یہ آکٹوپس رنگ تبدیل کرنے کے علاوہ جسامت میں کوئی ہڈی نہ ہونے کی وجہ سے یہ کسی بھی سانچے میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔