جہلم میں ریلوے سٹیشن اور اس کے پلیٹ فارم کو اپ لفٹ کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 دسمبر 2019 18:47

جہلم میں ریلوے سٹیشن اور اس کے پلیٹ فارم کو اپ لفٹ کرنے کے لیے فنڈز کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم میں ریلوے سٹیشن اور اس کے پلیٹ فارم کو اپ لفٹ کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آج سرگودھا جاتے ہوئے جہلم ریلوے سٹیشن پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریلوے کو جدید کرکے ڈبل ٹریک بنا کر عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے جسے ہم پورا کریں گے جس کے لیے میں نے ریلوے کو جدید ترین بنانے کے لیے اپنا سفر شروع کردیا ہے جبکہ اس مالی سال میں ہم عوام کو یہ منصوبہ مکمل کرکے ریلیف دیں گے انہوں نے جہلم ریلوے سٹیشن اور اس کے پلیٹ فارم کو اپ لفٹ کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :