ایف پی سی سی آئی الیکشن 2020، یونائٹیڈ بزنس گروپ کی جانب سے نائب صدر کے نامزد امیدوار ندیم شیخ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:14

ایف پی سی سی آئی الیکشن 2020، یونائٹیڈ بزنس گروپ کی جانب سے نائب صدر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2019ء) ایف پی سی سی آئی الیکشن 2020کے لئے یونائٹیڈ بزنس گروپ کی جانب سے نائب صدر کے نامزد امیدوار ندیم شیخ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ، جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ،مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز،حیدر آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز،گلگت چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز،راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکے عہدیدران نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کے لئے ندیم شیخ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔

ندیم شیخ نے ملک بھر کے سرکردہ تاجر رہنماوں اور چیمبرز عہدیدران کا الیکشن میں حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اور فیڈریشن اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

2020ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کا سال ثابت ہوگا ، ملکی معیشت کی ترقی کے لئے ایس ایم ای سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اوراس سیکٹر کے بغیر ملکی معیشت کی ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔

ملک بھر سے چیمبرز کے عہدیدران نے الیکشن کے سلسلے میں جس محبت و حمایت کا اظہار کیا ہے اسکو کبھی بھی فراموش نہیں کرونگا ۔27 دسمبر یونائٹیڈ بزنس گروپ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے ۔