آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چیمپیئن شپ کے مقابلے 15دسمبر سے شروع ہو نگے

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:22

آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چیمپیئن شپ کے مقابلے 15دسمبر سے شروع ہو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چیمپیئن شپ کے مقابلے 15دسمبر سے حیدر آباد میں شروع ہو نگے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کی سپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں سات بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حیدرآباد، پشاور، میرپور خاص، لاڑکانہ، کوئٹہ، بنوں اور سوات بورڈ شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ میں بوائزاورگر لز کے الگ الگ مقابلے منعقد ہونگے، بوائز کے مقابلے 15 دسمبر سے شروع ہو نگے جبکہ گرلز کے مقابلے 19 دسمبر سے شروع ہو نگے۔ بوائز مقابلوں کے لئے منیجرز میٹنگ 14 دسمبر کو جبکہ گرلز کے مقابلوں منیجرز کا اجلاس 18 دسمبر کو ہوگا۔