بانی ایم کیو ایم نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا

الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ میں باقاعدہ مورتیاں رکھوا لی ہیں اور پوجا کا اہتمام کر کے بھارت کو اپنے ہندو مذہب اختیار کرنے کا یقین دلایا: اینکر نادیہ مرزا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 دسمبر 2019 00:21

بانی ایم کیو ایم نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2019ء) بانی ایم کیو ایم نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا، اینکر نادیہ مرزا کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ میں باقاعدہ مورتیاں رکھوا لی ہیں اور پوجا کا اہتمام کر کے بھارت کو اپنے ہندو مذہب اختیار کرنے کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق معروف خاتون اینکر نادیہ مرزا کی جانب سے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں نادیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اپنے ملک سے غداری کرنے اور بھارت کی شہریت و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہر حد پار کر گئے ہیں۔ نادیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ایک اخبار میں خبر چھپی ہے کہ الطاف حسین نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے اخبار کے ایڈیٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مزید تہلکہ خیز تفصیلات بھی بتائی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کے برطانیہ میں جیل جانے کے امکانات واضح ہیں۔ اس تمام صورتحال میں الطاف حسین بھارت کی شہریت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین اس مقصد کیلئے بھارت کے حکام سے رابطے میں ہیں اور آئے روز پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں۔ تاہم اب جب بھارتی حکام نے انہیں یہ بتایا کہ بھارت میں اب کسی مسلمان کو شہریت نہیں دی جا سکے گی، تو پھر الطاف حسین نے ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں بھارت کی شہرت بھی حاصل ہو جائے۔

بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ میں باقاعدہ مورتیاں رکھوا کر پوجا پاٹ بھی کروائی ہے اور باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا۔