سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘ قائم کردیا گیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 14:21

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘ قائم کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘ قائم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کے اندر کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن یونٹ قائم کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، یہ یونٹ مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی سے متعلق کیسوں کی تحقیقات اور استغاثہ کیلئے مختص ہو گا۔

کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن مملکت میں مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی سے متعلق جرائم اور ان کے مرتکب افراد کے حوالے سے تمام تر مطلوبہ اقدامات کرے گا۔ ان افراد میں ریاست کے شہری یا عسکری ملازمین یا ان کے ساتھ معاہدے میں شامل افراد یا پھر ان جرائم سے کسی بھی صورت میں تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :