پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 16دسمبر تک ملتوی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:03

پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 16دسمبر ..
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار چھالیس وکلاء کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے سماعت کی، پی آئی سی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے وائرلیس کے ذریعے عدالتی احکامات پرعمل درآمد کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی اہلکارنے عدالت کو آگاہ کیا کہ دو مرتبہ وائرلیس کی مگر کوئی جواب نہیں آیا،جس پر عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پرمتعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کوشوکاز نوٹس جاری کردیے،سپریم کورٹ بار کے نائب صدر غلام مرتضی چوہدری نے عدالت کو بتایاکہ گرفتار وکلاء کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،عدالت وکلاء کی ضمانت منظور کرے،عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر درخواست ضمانت کی سماعت 16دسمبرتک ملتوی کردی۔