وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:38

وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) حکومت پاکستان نے وسیع پیمانے پر سفیروں کی تقرریاں عمل میں لائی ہیں اور 21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان اور ڈی جی ساوتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے جبکہ ساوئتھ کوریا میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستان کا سفیر بنا دیا گیا ہے، پولینڈ میں پاکستانی سفیر نامزد رحیم شفقت علی خان روس، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان، ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ، برلن میں تعینات منسٹر مریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ، بیجنگ میں تعینات منسٹر ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر نامزد رحیم، ایڈیشنل سیکرٹری افریقہ فارن آفس ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال، انقرہ میں تعینات منسٹر سید علی اسد گیلانی ازبکستان، سٹاک ہوم میں تعینات منسٹر عرفان احمد کو ترکمانستان، کینبرا میں تعینات منسٹر خالد اعجاز کو ارجنٹینا، ڈی جی فارن آفس ڈاکٹر ظفر اقبال کو رومانیہ، ڈی جی فارن آفس احمد فاروق کو ڈنمارک، میجر جنرل عمر فاروق برکی کو اردن ،وائس ایڈمرل اطہر مختار کو کرغستان، بدھاپست میں تعینات منسٹر زاہد حسین کو فرینکفرٹ میں قونصل جنرل، ڈی جی فارن آفس ثمینہ مہتاب کو قونصل جنرل شندو چین ، کینبرا میں تعینات منسٹر طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل اور آزربائیجان میں تعینات سفیر ڈاکٹر سعید خان کے عرصہ تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں