پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں 400ارب روپے کا اضافہ

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:47

پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں 400ارب روپے کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں ایک ماہ کے دوران چار سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری کم ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے اختتام پر بینکوں کے پاس جمع ڈپازٹس کا مجموعی حجم ایک سو تینتالیس کھرب گیارہ ارب چھیاسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نومبر کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں تین کھرب ننانوے ارب پچپن کروڑ چالیس لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس دوران بینکوں کی طرف سے نجی شعبے کو دئیے جانے والے قرضوں میں 75 ارب 64 کروڑ روپے کی ہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری میں 31 ارب 67 کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی اور اس کا حجم 78 کھرب 85 ارب 87 کروڑ روپے رہ گیا، دو ماہ کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 138 کھرب 32 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :