ْروس و بیلا روس کا توانائی، تجارت اور اقتصادیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے بارے غور

اتوار 15 دسمبر 2019 11:55

ماسکو۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) روس و بیلا روس کے وزرائے اعظم ڈیمرٹی میدیدوف اور سرگئی روماس نے توانائی سمیت تجارت، اقتصادیات اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی کابینہ آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ تبادلہ خیال دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں سربراہان حکومت نے آئندہ سال (2020 ئ) کے دوران تیل و گیس کی سپلائی کے حوالے سے درپیش اہم مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات بارے غور کیا، اس موقع پر انھوں نے آئندہ حکومتی روابط کے حوالے سے موزوں تاریخوں کا بھی جائزہ لیا اورآئندہ ہفتے دوبارہ ٹیلی فونک گفتگو پر بھی رضامندی ظاہر کی ۔

متعلقہ عنوان :