تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی ،حاجی لشکری رئیسانی
پرائیویٹ تعلیمی ادارے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہے ہیں،مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی
اتوار 15 دسمبر 2019 21:05
(جاری ہے)
تقریب سے دارارقم اسکول پاکستان کے جنرل منیجربخت زادہ سید ، ڈائریکٹردارارقم اسکولز ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختربلوچ نے بھی خطاب کیانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ کہا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سے چیلنجز کا سامناکرنا ہے جس کیلئے ہمیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بچوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ضرور کریں کیونکہ انہی بچوں نے مستقبل میں ملک اور بلوچستان کی باگ ڈورسنبھالنی ہے دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف اور صرف تعلیم کی مرہون منت ہے یہ بات باعث مسرت ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی تعلیم کے حصول میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی کے فروغ کیلئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھر پور کردارادا کررہے ہیں جس سے انکار ممکن نہیں ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ دار ارقم جیسے اسکولوں کی سرپرستی کرے تاکہ وہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بھر پور طریقے سے تیارکرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ دارا رقم اسکول عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم بھی دے رہا ہے جس پر اسکول انتظامیہ اور اسکے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب سے دارارقم اسکول پاکستان کے جنرل منیجربخت زادہ سید ، ڈائریکٹردارارقم اسکولز ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ نہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا اگر ہم نے اپنے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا ہے تو ہمیں دار ارقم جیسے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اسوقت نمبر گیم چل رہی ہے اور جس بچے کے نمبرزیادہ آتے ہیں والدین اسے ہی کامیاب سمجھتے ہیں چاہے عملی زندگی میں وہ جاکر ناکام ہی کیوں نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ دارارقم کا مقاصد باقی معاشرے سے مختلف ہے کیونکہ موجودہ نظام تعلیم میں بچہ سچ پرمضمون لکھ سکتا ہے والدین کے احترام پر تو مضمون بہت شاندار لکھ لیتا ہے لیکن عملابچے میں کوئی تبدیلی نہیں آتی لیکن دارارقم سکول میں پڑھنے والا بچہ نہ صرف ایک بہترین مضمون لکھنے کے قابل ہوتا ہے بلکہ عملا والدین کا احترام کرنے والا اور سچ بولنے والا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارارقم کا خواب ہے کہ ہر بچہ کامیاب ہوجائے چاہے کھیل کے میدان ہوں یا سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان چاہے سیاست کا میدان ہو یا بزنس مین کا دارارقم کا بچہ ہی لیڈ کرے گا دارارقم بچوں کی صلاحیت کے مطابق ان کی تربیت اور کردار سازی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی تربیت اورکامیابی کے لئے والدین کو بھی تبدیل ہوناپڑے گا اور رول ماڈل بنناپڑے گا۔انہوںنے کہا کہ موجودہ نظام تعلیم میںایک بہترین سکول سسٹم کی ضرورت تھی جو بچوں کو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کا ذریعہ بنانے کا زینہ ہو تو اس کمی کو دارارقم نے پورا کیا دارارقم اس وقت والدین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہے تقریب کے اختتام پرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،دارارقم اسکول پاکستان کے جنرل منیجربخت زادہ سید ، ڈائریکٹردارارقم اسکولز ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختربلوچ نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈ تقسیم کیں اس موقع پر دارارقم اسکول انتظامیہ جانب سے قرعہ اندازی کی گئی جس میں ایک ٹیچر کو عمرے پر بھیجا جائے گامزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.