سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں (آج) ملک بھر میں تقاریب منعقد ہوں گی

پیر 16 دسمبر 2019 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) سانحہ آرمی پبلک سکول کو (آج) پانچ برس مکمل ہوجائیں گے‘ سانحے کی یاد میں ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد ہوں گی جن میں شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پانچ سال قبل 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 134 طلباء اور سکول کے عملے سمیت 150 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔

معصوم بچوں کی قربانیاں یاد کرنے کے لئے ملک بھر میں متعدد پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سکول کے شہید طلباء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آرمی پبلک سکول پشاور میں بھی (آج) پیر کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں سانحہ اے پی ایس پشاور 2014ء کی یاد میں مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔