حکومت عوام کی فلاح پر یقین رکھتی ہے، ماضی میں لوگوں کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا، زین قریشی

منگل 24 دسمبر 2019 23:47

ملتان ۔24دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزات خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی ترقی کے ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے۔ سابقہ ادوار میں عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا۔ ترقیاتی فنڈز عوامی ترقی پر صرف کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کئے گئے۔ ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوگا۔

ترقیاتی فنڈز عوامی ترقی پر خرچ ہونگے۔ ترقیاتی کاموں میںکرپشن اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ا ن خیالات ا ظہار انہوں نے گزشتہ روز بدھلہ سنت بازار میں میٹل روڈ کی تعمیر و مرمت اور این اے 157 میںواٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس منصوبے پر 2کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت آئیگی۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں ‘ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر خالد جاوید وڑائچ اور دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آنپہنچا ہے۔ ہم نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک سال کے اندر بازار کی سڑک کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ جو کہ ایک سال کے اندر پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا بدھلہ سنت کے بازار کے سڑک کی تعمیر کا منصوبہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور یہاں کے لوگوں کو کافی مشکل ہوتی تھی۔

بدھلہ سنت بازار یہاں کی معیشت کی مضبوطی کا اہم حصہ ہے۔ یہاں کے بازار کی سڑک کی تعمیر سے یہاں کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں نے کہا سٹرک کی تعمیر پورے علاقہ کا مطالبہ تھا۔سٹرک کی تعمیر کا مطالبہ عرصہ درازچلا آرہا تھامخدومزادہ زین حسین قریشی نے یہاں کے رکن قومی اسمبلی بطور عوامی ترجمان کا حق ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کو اپنی ذاتی دلچسپی سے منظور کروایا۔

جس پر یہاں کے عوام مخدومزادہ زین حسین قریشی کے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر میاں غوث ارائیں ‘ محمد حسین‘ چودھری منیر گجر ‘ حاجی ریاض اعوان ‘ حاجی خان بیگ ‘ مشتاق خان ‘ دلیر خان مہار ‘ چودھری اعجاز لوٹھڑ ‘ شیر خان اعوان اور پی ٹی آئی کارکن کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔بعدازاں مخدومزادہ زین حسین قریشی فرداً فرداً لوگوں سے ملے انہوں نے بدھلہ سنت کے بازار کا دورہ کیا۔ عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔