مذبحہ خانوں کے باہر مویشی و جانورذبح کرنے پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 2 جنوری 2020 14:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) ضلعی حکومت فیصل آباد نے مذبحہ خانوں کے باہر نجی مقامات پر گائے ، بھینس ، اونٹ ، بکروں وغیرہ کو ذبح کرنے پر فوری طور پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے اور واضح کیاہے کہ اگر کسی جگہ پر مذبحہ خانہ کے باہر گوشت کی فروخت کے لئے جانور ذبح کرنے کی اطلاع ملی تو نہ صرف وہاںموجود جانور قبضہ میںلے لیے جائیں گے بلکہ ذمہ دارقصابوں کے خلاف سخت ترین فوجداری و قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کااندراج کرکے انہیں گرفتار بھی کرلیاجائے گا۔

(جاری ہے)

نیز عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی جگہ پر مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئے تو اس کی اطلاع فوری قریبی انتظامی ، پولیس یا محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کو فراہم کی جائے ۔ضلعی حکومت کے ترجما ن نے اے پی پی کو بتا یا کہ مذبحہ خانوں سے باہر جانوروں کو زبح کرنے کے غیر قانونی اقدام ، لاغر ، بیمار ، کم عمر ، ضعیف جانوروں کے مذبحہ اور مضر صحت و پانی ملے گوشت کی فراہمی ، ہیپا ٹائٹس ، ٹائیفائیڈ ، دیگر مہلک بیماریوں کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوںنے عوام سے بھی اس ضمن میں بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :