ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر پولیس کا جرائم پیشہ کیخلاف کریک ڈاؤن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جنوری 2020 19:39

ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر پولیس کا جرائم پیشہ کیخلاف کریک ڈاؤن
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،مظہر حسین ایس آئی تھانہ لِلہ جہلم نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 184/19بجرم 337Hii/506ii/447/511/148/149ت پ تھانہ لِلہ ملزم عامر عبا س ولد غلام محمد سکنہ ٹھٹھی کلاڑ اخلی پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور اور2روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

صداقت علی ٹی اے ایس آئی تھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم محمد ندیم عرف چنو ولد محمداسلم سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے140گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔حسن رضااے ایس آئی تھانہ جلالپورشریف جہلم نے دوران گشت ملزم منور نذیر ولد بشیراحمد سکنہ محلہ واٹر سپلائی جلالپور شریف سے135گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :