تحریک انصاف کے سینئر رہنما نیب قانون میں ترامیم کرنے پر حکومت پر سیخ پا

آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی، خود حکومت اور حزب اختلاف کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا: جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین

جمعہ 3 جنوری 2020 01:04

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نیب قانون میں ترامیم کرنے پر حکومت پر سیخ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 2 جنوری 2020) جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نیب قانون میں ترامیم کرنے پر حکومت پر سیخ پا، آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی، خود حکومت اور حزب اختلاف کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آرڈنیس کو سمجھنے کے لیے انہیں قانون کی تعلیم دوبارہ حاصل کرنا پڑے گی۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین عام لوگ اتحادجسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ حکمرانی کا عجیب و غریب انداز اپنایا جا رہا ہے، ابتدائی نیب آرڈیننس 1999 عملاً ختم کر دیا گیا ہے اور اب نااہلی سے قومی خزانے کو پہنچنے والا نقصان کرپشن کے ذمرے میں نہیں آئیگا۔

(جاری ہے)

وجیہ الدین احمد نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی،خود حکومت اور حزب اختلاف کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے موجودہ حالات کو تحفظ دیا ہے، آنے والے وقتوں کے لیے بھی حکمرانوں نے خلاصی حاصل کر لی ہے۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے مطابق احتساب کے نعرے سے ہوا نکل گئی ہے، یہ ایک بہت وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا این آر او ہے۔