وزیر اعظم عمران خان کل ممکنہ طور پر نوشہرہ کا دورہ کرینگے

بدھ 8 جنوری 2020 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2020ء) وزیر اعظم عمران خان کل ممکنہ طور پر نوشہرہ کا دورہ کرینگے نوشہرہ کے دورے کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں وزیر اعظم عمران خان اضا خیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کرینگے پاکستان ریلوے کے زیر اہتمام پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اضا خیل ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ، وفاقی وزیر شیخ رشید ، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سمیت دیگر شخصیات بھی ہو نگے ریلوے انتظامیہ اور نوشہرہ انتظامیہ کو سیکورٹی کے مناسب انتظامات کی ہدایات کی گئی ہیں ممکنہ دورے کے لئے عارضی طور پر ہیلی پیڈ بھی قائم کیاگیا ہے