عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم لے کر دی ہے، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن

جمعرات 9 جنوری 2020 12:26

عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ میٹرک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2020ء) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے 4 ہزار سے زائد یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکج کے تحت غریب، مستحق اور نادار لوگوں کو سستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی جاری ہے، تمام یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر کے غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے بنیادی اشیائے خوردونوش آٹے، گھی،چینی ، خوردنی تیل ، چاول اور دالوں سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء پر ریلیف دیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو6 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں جس میں 5 ارب روپے اشیائے خوردونوش اور ایک ارب روپے ماہانہ سبسڈی کی مد میں دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم لے کر دی ہے جس سے سستے آٹے کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر روزمرہ اشیائے سستے داموں دستیاب ہے۔

عوام کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہیں ہے۔ حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آٹے، گھی، چینی، خوردنی تیل، چاول اور دالوں سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء یوٹیلٹی سٹورز پر بازار کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ریلیف پیکج کے تحت 20کلو کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن معاشرے کے نادار طبقے کو ضروری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے کم نرخوں پر دی جارہی ہیں۔ مذکورہ ریلیف پیکج کے تحت اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی رواں ماہ سے رمضان تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :