خیبرپختونخوامیں زرعی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقادکیاگیا

جمعہ 10 جنوری 2020 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) صوبے میں زرعی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد خیبرپختونخوا ایگریکلچر سروسز اکیڈمی پشاور میں منعقد ہواجس میں محکمہ زراعت کے شعبوں ذراعت توسیع،تحقیق،واٹر مینجمنٹ،سائل کنزرویشن،شماریات، ایگریکلچر انجینئرنگ کے عہدیداران،زرعی یونیورسٹی پشاور کے افسران ،ماہرین زراعت، پروجیکٹ کوآڈینیٹر ولیدمہدی ،یو این ایف اے او کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت خیبرپختونخوا محمداسرار نے کہا کہ زراعت انتہائی اہم شعبہ ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت اس کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لئے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت نے ورکشاپ کے دوران ماہرین کی جانب سے زراعی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ محکمہ زراعت ایسے اقدامات کے لیے کوشاں ہے جن کی بدولت زمینداروں،کسانوں اور عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکے۔

ورکشاپ میں ماہرین نے شعبہ زراعت کو مزید فعال بنانے اور زرعی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :