وزیراعظم عمران خان کے ’ہنرمند‘ پروگرام‘ میں اپلائی کیسے کیا جائے؟

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 24 جنوری 2020 ہے۔ 18 سے 40 سال تک کے افراد اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں، اس پروگرام کا دورانیہ تین سے چھ ماہ تک ہو گا جو کہ بالکل فری ہوگا۔

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 11 جنوری 2020 00:02

وزیراعظم عمران خان کے ’ہنرمند‘ پروگرام‘ میں اپلائی کیسے کیا جائے؟
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 10 جنوری 2020) : وزیراعظم عمران خان کے ’ہنرمند‘ پروگرام‘ میں اپلائی کیسے کیا جائے؟ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 24 جنوری 2020 ہے۔ 18 سے 40 سال تک کے افراد اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں، اس پروگرام کا دورانیہ تین سے چھ ماہ تک ہو گا جو کہ بالکل فری ہوگا۔اپلائی کرنے کے دو طریقے ہیں ایک آن لائن اور دوسرا آف لائن، دونوں طریقوں کے ذریعے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

اپلائی کرنے کے لیے سب سے پہلے ویب سائٹ کو اس لنک سے کھولیں Link اور مینو کامیاب جوان سے ہنرمند پاکستان (سکل فور آل پروگرام) پر کلک کریں۔ اسکے بعد زبان انگریزی یا اردو کو سلیکٹ کریں۔ اسکے بعد ’ہاؤٹو اپلائی‘ کے مینیو کو سلیکٹ کریں۔ اسکے بعد جونسا پروگرام آپ چننا چاہتے ہیں اسکو سلیکٹ کریں۔

(جاری ہے)

پروگرام کو کھولنے کے بعد فارم کو پر کریں اور بعدازاں اسکو محفوظ کرلیں۔

درخواست فارم کو ٹریک کرنے کےلیے ’ٹریک یور اپلیکیشن‘ کی آپشن کو سلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ درخواست کو آف لائن پر کرنے کے لیےسب سے پہلے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ فارم پُر کریں اور پرنٹ آؤٹ لیں، تعلیمی سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی تازہ ترین تصویر بھی منسلک کریں اور فارم کی ہارڈ کاپی ادارے میں جمع کروائیں۔ یاد رہے کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد جدید دور کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو ہائی ٹیک / ہائی اینڈ تربیت فراہم کرانا ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی منڈیوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آسکیں ۔

انکا کہنا ہے کہ مذکور ہ پروگرام کے تحت ملک کے تمام صوبوں اور اضلاع کے نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی، اس پروگرام کے تحت پاکستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع سے50000 نوجوانوں کو سرکاری و غیر سرکاری فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں ، صنعتوں اور یونیورسٹیوں میں جد ید منڈیوں کی مانگ کے مطابق مختلف کو رسز میں تر بیت دی جائے گی، اسکے علاوہ نیوٹیک نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جدید انفارمیشن سسٹم NSIS قائم کیا ہے جوکہ نہ صرف 570000 پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کے مکمل کوائف اورمعلومات فراہم کرتا ہے بلکہ یہ سسٹم انڈسٹری کو مطلوب تربیت یافتہ افرادی قوت، تعلیمی اداروں اور اساتذہ کی تعداد و دیگر معلومات بھی فراہم کرتا ہے ، 75سمارٹ ٹیک لیبز کا قیام ملک کے مختلف سرکاری فنی تعلیم و پیشہ ورانہ اداروں میں کیا جائے گا۔

مذکورہ لیبز جدید ٹیکنالوجی کے لئے مطلوب تمام ان آلات سے آراستہ ہوں گی جو کہ فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ترسیل بذریعہ فاصلاتی نظام ممکن بنائیں گی جو کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلہ اقدام ہو گا۔