| ترکی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 8بچوں سمیت11تارکین وطن ہلاک

اتوار 12 جنوری 2020 21:05

| ترکی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے  8بچوں سمیت11تارکین وطن ہلاک
(استنبول(آن لائن) ترکی کے ساحل پر گزشتہ روز 8بچوں سمیت11تارکین وطن اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔ کشتی یونانی جزیرے چائیوس کے سامنے مغربی ترکی کے مقبول سیاحتی مقام سیسمے کے ساحل پر ڈوبی ہے ، یہ رپورٹ خبررساں ایجنسی انادولو نے دی ہے جس نے مزید کہا ہے کہ آٹھ دیگرافراد کو بچالیا گیا ہے ۔ ہلاک ہونیوالے افراد کی قومیت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ یونانی جزیرے پاکسی کے قریب بحیرہ ایجیئن میں ایک اورکشتی ڈوبنے کے صرف چند گھنٹے بعد پیش آیا ہے جس میں کم ازکم 12افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ ترکی نے تقریباً چار ملین مہاجرین اور تارکین وطن کو لے لیا ہے جن میں زیادہ تعدادشامیوں کی ہے اور یہ تنازعات سے فرار ہونے والے اور یورپ پہنچنے کی کوشش کرنیوالے افراد کے لئے ایک بڑی گزر گاہ ہے جن میں زیادہ افراد یونان کے ذریعے یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔مارچ 2016ء میں انقرہ اور یورپی یونین کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے نتیجے میں ترکی کے پانچ قریبی جزیروں میں پہنچنے والے افراد کی تعداد میں خاصی کمی آئی ہی